امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

1 • 14 Jul 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے انقرہ میں اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک ترک دفاعی تعاون، دفاعی صنعت میں اشتراک، علاقائی سلامتی اور مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ترک ایوان صدر کے مطابق ملاقات انقرہ ائیرپورٹ پر ہوئی، جہاں صدر اردوان قطر کے سرکاری دورے پر روانگی سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملے۔ ملاقات بند کمرے میں ہوئی جس میں ترکیےکے نائب صدر جودت یلماز، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلچوق بائراکتاراولو اور قومی انٹیلی جنس ادارے (MİT) کے سربراہ ابراہیم قالن بھی شریک تھے۔ سرکاری ذرائع نے ملاقات کی اندرونی تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم سفارتی اور دفاعی حلقوں کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک ترک دفاعی تعاون، دفاعی صنعت میں اشتراک، علاقائی سلامتی، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان اور ترکیے کے درمیان دفاعی تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک مشترکہ فوجی مشقوں، دفاعی پیداوار، ڈرون ٹیکنالوجی، بحری منصوبوں اور عسکری تربیت سمیت متعدد شعبوں میں قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس سے ایک روز قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلچوق بائراکتاراولو سے ملاقات کی تھی، جہاں انہیں ترکیےکی مسلح افواج کے اعلیٰ فوجی اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان فوجی روابط، دفاعی تعاون اور پیشہ ورانہ اشتراک کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ مبصرین کے مطابق صدر اردوان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات اس امر کی غماز ہے کہ اسلام آباد اور انقرہ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن، استحکام اور دفاعی تعاون کے فروغ کو بھی مشترکہ ترجیح دے رہے ہیں۔
More News