امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ

16 • 12 Jul 2026

امریکی ریاست میزوری میں رواں صدی کی شدید ترین بارش سے تباہ کُن سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 6 سے 12 انچ تک ہونے والی بارش سے سڑکیں، کیمپنگ مقامات اور کئی آبادیاں زیرِ آب آ گئیں۔ رہائشی علاقے کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے، 90 ہزار سے زیادہ لوگ پانی میں پھنس گئے، لوگوں نے چھتوں، درختوں اور اونچے مقامات پر چڑھ کر جان بچائی۔ دریاؤں میں پانی کی سطح تاریخ کی بلند ترین سطح 29 فٹ تک بلند ہوگئی، کئی مکانات سیلابی ریلوں میں بہہ گئے، ریاست میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کے ذریعے پانی میں پھنسے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے، محکمہ موسمیات نے مسلسل بارشوں کے باعث مزید سیلاب کا خدشہ جاری کیا ہے۔
More News