امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی

1 • 12 Jul 2026

وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی جس کے بعد وفاقی کابینہ میں نئے چہروں اور نوجوان قیادت کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نئے شامل ہونے والے ارکان کو وزیرِ مملکت کے عہدے دیے جانے کا امکان ہے، محنتی، متحرک اور نتائج دینے والے ارکان کو آگے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے بعض وفاقی وزارتوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، وزارت تجارت اور وزارت صنعت و پیداوار کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھا دیےگئے۔ ذرائع کے مطابق برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے پر وزیراعظم نے تشویش کا اظہار کیا جبکہ چاول، آلو اور پھلوں کی برآمدات میں مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے پر بھی برہمی کا اظہار کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے کے لیے بعض وزارتوں میں اصلاحات لانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ وزارت آبی وسائل کی کارکردگی سے بھی وزیراعظم غیرمطمئن ہیں، کمزور کارکردگی والی وزارتوں کی خامیاں دور کرنےکے لیے عملی اقدامات کا فیصلہ کیا گیاہے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کارکردگی کی بنیاد پر فیصلے کرنے اور جوابدہی یقینی بنانے کےلیے پُر عزم ہیں۔
More News