امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی

1 • 12 Jul 2026

ناروے کے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل انستاسیا کوسترومیتینا کی قسمت بدل دی۔

ارلنگ ہالینڈ سے حیرت انگیز مشابہت رکھنے والی روسی ماڈل انستاسیا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ارلنگ ہالینڈ کی مقبولیت کے ساتھ انٹرنیٹ پر ان سے مشابہ افراد کی ویڈیوز کا ٹرینڈ بھی شروع ہوگیا، جس سے متاثر ہو کر روسی ماڈل نے بھی ویڈیوز بنائیں اور ان کی ویڈیوز ناصرف مقبول ہوئیں بلکہ نئے برانڈز نے بھی ان سے رابطہ کرلیا۔ 24 سالہ انستاسیا نے بتایا کہ سب سے پہلے ایک دوست نے اس مشابہت کی نشاندہی کی پھر خاندان اور دیگر دوستوں نے بھی یہ بات دہرائی۔ ابتدا میں وہ خود بھی یہ بات سمجھ نہیں پاتی تھیں کہ ان کی شکل آخر ہالینڈ سے کیسے ملتی ہے، لیکن اب وہ جان بوجھ کر ان کے مخصوص تاثرات، انداز اور گول کرنے کے بعد کی خوشی منانے کے انداز کی نقل کرتی ہیں، جس سے یہ مشابہت مزید نمایاں ہو جاتی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ہالینڈکی جڑواں اور پیدائش کے وقت بچھڑے ہوئے بہن بھائی اور خاتون ارلنگ ہالینڈ جیسے القابات دینا شروع کر دیے۔ انستاسیا کا کہنا ہےکہ فیفا ورلڈکپ میں وہ ناروے کی ٹیم کی حمایت کر رہی ہیں، ارلنگ ہالینڈ کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش رکھتی ہیں اور امید کرتی ہیں کہ ایک دن ہالینڈ خود ان سے رابطہ کریں گے تاہم بدقسمتی سے ابھی تک ایسا نہیں ہوا، لیکن مجھے امید ہے کہ وہ ایک دن ضرور مجھ سے رابطہ کریں گے۔
More News