لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

راحت فتح علی خان کی بیٹی کی مایوں، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

3 • 20 Dec 2025

اس موقع نے مداحوں کو راحت فتح علی خان کی ذاتی زندگی کی ایک جھلک بھی دکھائی

عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان کے گھر ان دنوں خوشیوں کا سماں ہے، جہاں ان کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔ لاہور میں منعقد ہونے والی روایتی مایوں کی خوبصورت تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جنہوں نے مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کی۔ یہ تقریب خاندانی اور ثقافتی روایات سے بھرپور تھی، جس میں قریبی رشتے داروں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔ مایوں کی محفل میں محبت، اپنائیت اور خوشی کا رنگ نمایاں رہا، جب کہ اس موقع نے مداحوں کو استاد راحت فتح علی خان کی ذاتی زندگی کی ایک نایاب جھلک بھی دکھائی۔ مایوں کے موقع پر ماہین خان نے سنہری رنگ کا دیدہ زیب لہنگا زیب تن کیا، جس میں وہ نہایت دلکش نظر آئیں۔ ان کے ہونے والے شوہر شایان بھی روایتی لباس میں ان کے ہمراہ موجود تھے، اور دونوں کے درمیان ہم آہنگی اور خوشگوار تعلق تقریب کے دوران نمایاں دکھائی دیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق، ماہین خان کا نکاح جمعہ کو ہوچکا ہے، جب کہ شادی اور رخصتی کی مرکزی تقریبات 26 دسمبر کو منعقد ہوں گی، جن میں شوبز اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔ استاد راحت فتح علی خان کی بیٹی کی شادی کی یہ تقریبات مداحوں میں خاصی دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔

More Photos
More News