ٹاس کا تنازع، کیڑوں کی بہتات اور الجھنوں کے درمیان ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کو انڈیا کے ہاتھوں 88 رنز سے شکست
2,5 • 22 Oct 2025
ٹاس کا تنازع، کیڑوں کی بہتات اور الجھنوں کے درمیان ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کو انڈیا کے ہاتھوں 88 رنز سے شکست
پاکستان اور انڈیا کی خواتین کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کا اتوار کے روز کھیلے جانے والا میچ انڈیا ویمنز نے 88 رنز سے جیت لیا ہے۔
ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے آج کے گروپ میچ میں انڈین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 248 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم جواب میں پاکستانی ٹیم 43 اوورز میں 159 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستانی پلیئر سدرہ امین نے81 رنز بنائے۔ نتالیہ پرویز 33 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ تاہم پاکستان ٹیم کی دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہیں۔ سدرہ اقبال اور رامین شمیم کوئی رنز بنائے بغیر صفر کے سکور پر آؤٹ ہوئیں۔
دوسری جانب انڈیا کی جانب سے دیپتی شرما اور کرانتی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ انڈین کھلاڑی ہرلین دیول نے 46 رنز بنائے، رچا گھوش نے 35 جبکہ جمائما نے 32 رنز بنائے جبکہ ثنے رانا نےدو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
More Photos