پائلٹ نے پہلی بار چلتی ٹرین پر طیارہ اتار کر تاریخ رقم کر دی

10 • 19 Feb 2026

اطالوی اسٹنٹ پائلٹ نے ترکیہ میں 120 کلو میٹر کی رفتار سے دوڑتی مال بردار ٹرین پر طیارہ اتار کر ایک غیر معمولی کارنامہ انجام دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انتہائی خطرناک اسٹنٹ اس لیے بھی منفرد تھا کیونکہ ٹرین اور طیارہ دونوں تیز رفتاری سے حرکت میں تھے۔ پائلٹ کو رفتار، توازن اور وقت کا غیر معمولی حساب رکھنا پڑا، جبکہ ذرا سی غلطی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھی اس خطرناک اسٹنٹ میں کوسٹا نے Zivko Edge 540 نامی طیارے کو تیز رفتار ٹرین کے آخری کنٹینر پر اتارا اور پھر چند لمحوں میں ہی واپس آسمان کی طرف اُڑان بھری، جسے ہوا بازی کی تاریخ کا نیا عالمی کارنامہ قرار دیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس اسٹنٹ کی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں، جن میں پائلٹ کی مہارت اور ہوابازی کی اس منفرد کوشش نے صارفین میں حیرت اور تعریف دونوں پیدا کر دی ہیں۔