امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

16 • 13 Apr 2026

امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت 7 ڈالر اضافے سے 102 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی بھی ساڑھے 6 ڈالر اضافے سے 103 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔ خلیج میں چلنے والے بحری جہازوں پر انشورنس پریمیئم میں ایک ہزار فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے، 15کروڑ ڈالر کے تیل بردار جہاز کو 75 لاکھ ڈالر انشورنس پریمیئم کے ادا کرنے ہوں گے۔ دوسری جانب دنیا میں تیل کی جگہ توانائی کے دیگر ذرائع کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے چین یہاں بھی بازی لےگیا ہے، متبادل توانائی کی پیداوار کرنے والی چینی کمپنیوں کی برآمدات میں 57 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی تنظیم اوپیک نے دنیا میں تیل کی طلب کم ہونےکا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔
More News