امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

بنگلادیشی حکومت نے عین وقت پر مداخلت کرکے ’ڈونلڈ ٹرمپ' نامی بھینسےکی قربانی رکوادی

10 • 28 May 2026

بنگلادیشی حکومت نے مداخلت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے مشہور نایاب سنہری بالوں والے سفید بھینسے کی قربانی رکوادی۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق نایاب سفید بھینسا جس کے سنہرے بالوں کی وجہ سے لوگوں نے اسے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام دے دیا تھا، عیدالاضحیٰ پر قربانی سے بالآخر بچ گیا۔ بنگلادیشی وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ حکومت نے آخری لمحے میں مداخلت کرکے اس جانور کو ذبح ہونے سے روک دیا۔ تقریباً 700 کلوگرام وزنی اس بھینسے کو قربانی کے لیے فروخت کیا جا چکا تھا، لیکن عید سے پہلے اس میں عوام کی غیر معمولی دلچسپی بڑھنے کے بعد حکام نے سکیورٹی خدشات کے باعث کارروائی کی۔ بنگلادیشی وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے حکم دیا کہ بھینسے کو قربانی سے بچایا جائے، خریدار کو رقم واپس کی جائے اور جانور کو ڈھاکا کے قومی چڑیا گھر منتقل کر دیا جائے۔ ابتدا میں یہ بھینسا عید پر قربان کرنےکے لیے خریدا گیا ایک عام جانور تھا، مگر سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیوز وائرل ہوتے ہی پورے ملک میں اس کا چرچا ہونے لگا۔ لوگ دور دراز علاقوں سے اس کے سنہرے بالوں اور پرسکون طبیعت کو دیکھنے اور اس کے ساتھ تصاویر بنوانے کے لیے آرہے ہیں۔
More News