امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی

3 • 12 Jul 2026

اداکارہ میرا سیٹھی نے کہا ہے کہ ان پر شادی کیلئے کوئی دباؤ نہیں تھا اور وہ اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتیں۔

حال ہی میں میرا سیٹھی نے اداکار و گلوکار احمد علی بٹ کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کیرئیر سمیت ذاتی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔ اداکارہ نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ طلاق سے میں نے جو پہلی بات سیکھی وہ یہ تھی کہ اپنے دل کی آواز یا اپنے جذبات پر اندھا اعتماد نہ کریں اور نہ ہی کسی کی خاطر اپنی شخصیت کو بدلیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہے وہ آپ کا شوہر ہو، دوست ہوں، مرد باس ہوں یا کوئی اور، لوگوں کو یہ بات بہت پسند آتی ہے جب آپ ان کی خاطر خود کو بدل لیتے ہیں لیکن یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے، یہ وہ دو اہم ترین اسباق ہیں جو میں نے سیکھے۔ میرا سیٹھی کا کہنا تھا کہ میں نے زندگی کا لطف اٹھایا، بہت کچھ سیکھا اور مجھ میں پختگی آئی، اب میں یہ بات اس لیے کہہ سکتی ہوں کیونکہ میری طلاق کو برسوں گزر چکے ہیں اور میں زندگی میں آگے بڑھ چکی ہوں،جب کوئی خاتون حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے سے انکار کرتی ہے تو لوگوں کو اکثر اعتراض ہوتا ہے، وہ کہتے ہیں 'کڑی ایڈجسٹ نہیں کر سکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھ پر شادی کرنے کا کوئی سماجی دباؤ نہیں تھا، میں نے اس عمر کے بعد شادی کی جسے معاشرہ شادی کے لیے مناسب سمجھتا ہے،یہ مکمل طور پر میرا اپنا فیصلہ تھا جو مثالی سوچ اور محبت پر مبنی تھا، اس معاملے میں، میں اپنی ذات کے سوا کسی اور پر الزام نہیں ٹھہرا سکتی۔ واضح رہے کہ میرا سیٹھی نے بلال صدیقی سے 2019 میں امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شادی کی تھی اور جوڑے نے 2023 میں اپنی راہیں جدا کرلیں۔
More News