امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

گھرکے شیر باہر ڈھیر ہوگئے، انگلینڈ نے بھارت کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دیکر سیریز 0-4 سے جیت لی

2 • 12 Jul 2026

جوس بٹلر اور ہیری بروک کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے بھارت کو 56 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-4 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلےگئے میچ میں بھارتی کپتان شریاس ایئر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن ان کا یہ فیصلہ درست ثابت نہ ہو سکا۔ انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بناڈالے۔ انگلینڈ نے ابتدا ہی سے جارحانہ بیٹنگ کی اور پھر جوس بٹلر اور ہیری بروک نے دوسرے وکٹ کے لیے صرف 103 گیندوں پر 233 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کرکے بھارتی بولرز کو بے بس کر دیا۔ جوس بٹلر نے صرف 51 گیندوں پر شاندار سنچری مکمل کی اور 64 گیندوں پر 131 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ ہیری بروک نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 19 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 35 گیندوں پر ناقابل شکست 95 رنز بنائے۔ 257 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم ابتدا ہی سے مطلوبہ رن ریٹ سے پیچھے رہی۔ ایشان کشن نے 56 اور تلک ورما نے 53 رنز کی اننگز ضرور کھیلیں لیکن وہ ٹیم کو کامیابی کے قریب نہ لاسکے۔ بھارتی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بناسکی۔ انگلینڈکی جانب سے سیم کرن نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 36 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔ خیال رہےکہ 5 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم کردیا گیا تھا جب کہ بقیہ 4 میچز میں مہمان ٹیم کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت کو پیچھے چھوڑ کر پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
More News