امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی

1 • 12 Jul 2026

آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے بائیکاٹ کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) تاحال کوئی فیصلہ نہیں کرسکی۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور آزاد کشمیر گورننگ باڈی کے عام انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق اختلافات برقرار ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نےآزاد کشمیر الیکشن بائیکاٹ کا فیصلہ 7 دن کے اندر نظرثانی اجلاس سےمشروط کیا تھا، 9 جولائی کو 7 دن پورے ہونے پر پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے تاحال اجلاس نہیں بلایا۔ آزاد کشمیرگورننگ باڈی کے الیکشن میں حصہ لینے کے فیصلے کے باوجود سیاسی کمیٹی نے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی گورننگ باڈی نے 9 جولائی کے اجلاس میں کثرت رائے سے انتخابات میں حصہ لینے کی سفارش کی تھی۔ بائیکاٹ کے فیصلے میں ابہام پر پارٹی کے 5 ٹکٹ ہولڈرز اور درخواست گزار پارٹی چھوڑ چکے ہیں، وفاق میں اپوزیشن قیادت نے بھی الیکشن بائیکاٹ کا فیصلہ جلد بازی میں نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر قیوم نیازی کا مؤقف ہےکہ موجودہ صورتحال غیر جانبدار اور پُرامن انتخابات کے لیے موزوں نہیں۔
More News