امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان

3 • 12 Jul 2026

گلوکار عبد الحنان نے اپنے مشہور گیت ’خسارہ‘ کے حوالے سے بتا دیا۔

نوجوان گلوکار عبد الحنان نے جیو پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اپنی پیشہ وارانہ زندگی سے متعلق گفتگو کی۔ گیت خسارے سے متعلق عبد الحنان نے بتایاکہ خسارہ کا خیال اس وقت آیا جب اس کی کوئی شاعری بھی نہیں تھی، یہ پروجیکٹ ڈیڑھ سال پرانا ہے، دماغ میں ایک ٹون تھی باقی کچھ نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھاکہ ایک دن بیٹھا اور اس میلوڈی کو غور سے سنا تو محسوس کیاکہ یہ نقصان کے بارے میں ہے، آپ کا کچھ نقصان ہوا ہے اور آپ کے دل سے اس طرح کی میلوڈی نکل رہی ہے۔ عبد الحنان کا کہنا تھاکہ خسارہ کی میلوڈی کے وقت ذہن میں ایسا کچھ نہیں تھا، میں کسی بھی ایک شخص کو سوچ کر نہیں لکھتا بلکہ اپنی اور دوسروں کی زندگی کے بارے میں سوچ کر لکھتا ہوں، اور دوسرا یہ خسارہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ بیٹ سن کر الفاظ آئے اس پر لکھ دیا اور اکثر ایسا ہوتا ہے کچھ دماغ میں الفاظ یا شاعری چل رہی ہوتی ہے تو اس کو میلوڈی میں لے کر جاتے ہیں، میوزک کی خوبصورتی یہ ہے کہ وہ کبھی کبھی آمد کی طرح آپ کو خود بتاتی ہے کہ اس کے ساتھ یہ ہونا ہے۔
More News