لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

علی ظفر نے اپنی نئی البم ’ روشنی‘ ریلیز کر دی

3 • 20 Dec 2025

ریلیز ہونے والی البم میں 12 گانے شامل ہیں

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنی چوتھی اسٹوڈیو البم ’روشنی‘ریلیز کر دی، 15 برس بعد ریلیز ہونے والی البم میں 12 گانے شامل ہیں۔یہ البم ان کے موسیقی کے سفر میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے، کیونکہ علی ظفر کی 15برس بعد اس فارمیٹ میں واپسی ہوئی ہے۔ البم کی ریلیز کے ساتھ ہی مداح پہلی بار ’روشنی‘ کو مکمل طور پر سن رہے ہیں، اس کے ساتھ البم آرٹ ورک، مکمل ٹریک لسٹ اور علی ظفر کا آرٹسٹ نوٹ بھی سامنے آیا ہے، جو اس البم کے پیچھے موجود جذباتی اور تخلیقی دنیا کی جھلک پیش کرتا ہے۔ بارہ گانوں پر مشتمل یہ البم مختلف موسیقی کے اندازوں کا حسین امتزاج ہے، جس میں روح پرور بیلڈز، افرو اثرات سے بھرپور ردھمز، اماپیانو گرووز، اکوسٹک پاپ اور ڈیپ ہاؤس ٹیکسچرز شامل ہیں۔ البم میں السٹیر الون، طلحہ انجم، ڈی جے شاہ رخ اور علی حیدر کے ساتھ اشتراک بھی شامل ہے، جو مختلف دنیائے موسیقی کی آوازوں کو ایک مربوط اور منفرد ساؤنڈ میں سموئے ہوئےہے۔ ٹریک لسٹ: * رُکسانا * 5 اسٹار * ماماسیٹا (السٹیر الون کے ساتھ) * سانولی سلونی (السٹیر الون کے ساتھ) * روشنی * شدت * بے قراری سی * ڈھونڈتا ہوں * تیرے بن میں * چل دل میرے (طلحہ انجم کے ساتھ) * میرا پیار (ڈی جے شاہ رخ کے ساتھ) * ظالم نظروں سے (علی حیدر کے ساتھ) اپنے آرٹسٹ نوٹ میں علی ظفر نے 'روشنی‘ کو روشنی اور سائے، خود احتسابی اور جذباتی تضاد کا سفر قرار دیا ہے۔ یہ البم انسان کے اندر سچ کا سامنا کرنے اور پیچیدگی کے اندر وضاحت تلاش کرنے کی عکاسی کرتی ہے، جہاں کمزوری اور امید ایک ساتھ موجود رہتی ہیں۔ البم کے ساتھ ہی گانے ’رُکسانا‘ کی میوزک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ لاس اینجلس میں فلمائی گئی یہ ویڈیو گانے کی دلکش دھن کے ساتھ صاف، سنیماٹک مناظر پیش کرتی ہے، جہاں موسیقی اور موڈ کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ اس البم کا آغاز اس سے قبل ’ظالم نظروں سے‘ کی ریلیز کے ساتھ ہوا تھا، جس نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر تیزی سے مقبولیت حاصل کی۔ مکمل البم کی ریلیز کے ساتھ ’روشنی‘ فنی ارتقا، ذاتی سچائی اور عالمی امنگوں کا مضبوط اظہار بن کر سامنے آئی ہے۔
More News