امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

اسرائیل میرے ٹیکس کے پیسوں سے میرے ملک لبنان پر بمباری کر رہا ہے، میا خلیفہ

3 • 10 Apr 2026

بیروت میں جس اسپتال میں میری پیدائش ہوئی وہ بھی اسرائیلی حملوں میں تباہ ہوگیا، میا خلیفہ

فحش فلموں کی سابق عرب اداکارہ میا خلیفہ نے حالیہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے لبنان پر بمباری پر رو پڑیں اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل میرے ٹیکس کے پیسوں سے میرے ہی ملک پر حملے کررہا ہے۔ اسرائیلی بمباری میں لبنان میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان اور انفراسٹرکچر کی تباہی کی خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ لبنانی نژاد امریکی شخصیت میا خلیفہ نے اسرائیل کے بیروت پر بڑے فضائی حملوں پر شدید دکھ اور غصے کا اظہار کیا جن میں 250 سے زائد افراد شہید اور 1100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں میا خلیفہ کا کہنا تھا کہ آج کی خبروں پر میں دل برداشتہ اور ساکت ہو گئی ہوں، اسرائیل کی جانب سے بیروت میں صرف 10 منٹ میں 100 فضائی حملے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست کی جانب سے رہائشی عمارتیں، اسکول، طبی مراکز، بے گھر افراد کے کیمپس، حتیٰ کہ جنازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، اور میرے ٹیکس کے پیسے اسرائیل کے لیے اس نسل کشی کو فنڈ کررہا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں میا خلیفہ نے کہا کہ جس اسپتال میں وہ پیدا ہوئی تھیں، وہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں ایک ہی دن میں کم از کم 254 افراد شہید اور 1165 زخمی ہوئے، جو امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد لبنان میں سب سے خونریز دن قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ حملے امریکا اور اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے چند گھنٹوں بعد ہی کیے گئے جب کہ امریکا کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ لبنان جنگ بندی میں شامل نہیں ہے۔ لبنان میں اسرائیلی حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں کے حوالے سے میا خلیفہ کی پوسٹ پر مختلف اور منقسم ردعمل سامنے آیا۔ کچھ صارفین نے اداکارہ کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میا، اس تباہی پر ہمیں بہت افسوس ہے۔ ایک صارف نے فضائی حملوں میں جائے پیدائش کے کھو جانے کے جذباتی اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگوں کے لیے نہایت صدمہ خیز ہو سکتا ہے، تاہم اس سے انہیں نفسیاتی طور پر مضبوط ہونے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔
More News