امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

3 • 13 Apr 2026

بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آ شا بھوسلے 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

بھارتی میڈیا کے مطابق 92 سالہ لیجنڈ گلوکارہ کو ہفتے کے روز طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ آشا بھوسلے کو سینے میں انفیکشن کے سبب اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، آشا بھوسلےکا انتقال متعدد اعضا کےکام چھوڑ جانےکے سبب ہوئی۔ لیجنڈ گلوکارہ کے بیٹے آنند بھوسلے کا کہنا ہے کہ آشا بھوسلےکی آخری رسومات کل شام کواداکی جائیں گی۔ ان کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر پوتی زنائی بھوسلے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی تھی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ 'میری دادی، آشا بھوسلے کو انتہائی تھکن اور سینے میں انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔' اس کے ساتھ ہی زنائی نے خاندان کی پرائیویسی(رازداری)کا احترام کرنے کی بھی درخواست کی اور تھی کہا تھا کہ 'لیجنڈ گلوکارہ کا علاج جاری ہے اور امید ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا اور ہم اس حوالے سے آپ کو اپ ڈیٹ کریں گے۔ آشا بھوسلے نے بالی وڈ میں درجنوں ہٹ گانے گائے ہیں جبکہ گلوکارہ کو 2000 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور 2008 میں پدم وبھوشن جو بھارت کا دوسرا سب سے بڑا شہری ایوارڈ ہے سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
More News