ہمایوں سعید کو ولن کے کردار میں دیکھنا چاہتی ہوں: ماہرہ خان
3 • 20 Feb 2026
عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے سینئر اداکار ہمایوں سعید کو ولن کے کردار میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
اداکارہ ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ اپنی نئی آنے والے فلم 'آگ لگے بستی میں' کی پروموشن میں مصروف ہیں
ماہرہ سے سوال کیا گیا کہ آپ اداکار ہمایوں سعید کو کیا مشورہ دیں گی؟ اس پر اداکارہ نے کہا کہ میں ہمایوں سعید کو ولن کے کردار میں دیکھنا چاہتی ہوں، نوری نتھ جیسے منفرد کردار میں، ہمایوں کو ایکشن ہیرو بننے کا بھی شوق ہے۔
ایکشن سے متعلق اداکار فہد مصطفیٰ سے سوال کیا جس پر اداکار نے کہا کہ مجھے بھی ایکشن کا شوق ہے لیکن پاکستان میں سہولیات نہیں ہیں، ابھی بھی فلم کی شوٹنگ کے دوران میری ہاتھ کی انگلی ٹوٹی تھی۔