لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ

1 • 29 Aug 2026

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دفاعی صنعتی کمپلیکس واہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی سطح پر ڈیزائن اور تیار کردہ ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات اور آزمائشوں کا بھی مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دفاعی صنعتی کمپلیکس پی او ایف واہ کا دورہ کیا، دورے میں پی او ایف کی پیداواری صلاحیتوں، برآمدی امکانات اور ملکی دفاعی صنعتی بنیاد کو مضبوط بنانے میں اس کے کردار کا جائزہ لیا۔ فیلڈ مارشل کوپی او ایف کی مختلف سرگرمیوں اور ملکی دفاع مضبوط بنانے میں اس کے کردار پر بریفنگ دی گئی، انہں مقامی سطح پر مختلف اقسام کے فوجی ساز و سامان کی تیاری، ترقی سے متعلق امور سے بھی آگاہ کیا گیا۔ فیلڈ مارشل نے مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیےگئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات اور آزمائشوں کا بھی مشاہدہ کیا۔ فیلڈ مارشل کو پی او ایف کو کارپوریٹ ادارے میں تبدیل کرنے کے عمل میں ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا اور مقامی تیاری اور اپ گریڈیشن کی کوششوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دو نئے صنعتی پلانٹس نصب کیے جا رہے ہیں، جن سے رواں سال کے اختتام تک پیداوار شروع ہونے کا امکان ہے۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے دورے میں پاک فوج کی جانب سے دفاعی شعبے میں خود انحصاری، مقامی پیداوار اور تکنیکی جدت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
More News