لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

بچوں کے معاملے پر کسی پر بھروسہ نہ کریں اور انہیں کسی کے پاس بھی اکیلا نہ چھوڑیں: رابعہ انعم

3 • 27 Aug 2026

پاکستان کی نامور اینکر و ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے بچوں کے حوالے سے حالیہ ملکی حالات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے والدین سے خصوصی الرٹ رہنے کی اپیل کی ہے۔

ایک ویڈیو میں رابعہ انعم نے کہا کہ 'اگر آپ کے بچے ہیں تو آپ نے ان کی حفاظت کو پاکستان میں انتہائی سنجیدہ لینا ہے، حفاظت یہ نہیں کہ انہیں اچھے کپڑے پہنائیں، اسکول بھیجیں بلکہ ان کی حفاظت کے لیے آپ کو اس وقت سب سے زیادہ الرٹ رہنے کی ضرورت ہے'۔ رابعہ انعم نے کہا 'اپنے چھوٹے بچوں کو کسی کے پاس بھی اکیلا نہ چھوڑیں، چاہے وہ کوئی بھی ہو، آپ اسے برسوں سے ہی کیوں نہ جانتے ہوں اور یہ بات صرف بچیوں کے لیے نہیں ہے، لڑکے یعنی بچے بھی نشانہ بن رہے ہیں'۔ انہوں نے مزید کہا 'بچوں کے معاملے میں کسی پر اندھا بھروسہ نہ کریں خاص طور پر وہ والدین جو نوکری پیشہ ہیں، گھروں میں کیمرے لگوائیں'۔
More News