لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد

2 • 29 Aug 2026

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ انگلینڈ میں خراب کارکردگی اور مایوس کن بیٹنگ پرفارمنس کے بعد ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے،کس کو نکالنا ہے۔

ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی خراب کھیلے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ میں سارا ملبہ کھلاڑیوں پر ڈال دوں۔ سرفراز احمد نے کہا کہ یہ ہماری ٹیم ہے اور پاکستان کے بہترین کھلاڑی اس کا حصہ ہیں، محمد رضوان ، سعود شکیل اور سلمان علی آغا نے پرفارم بھی کیا ہے، لیکن آج رنز نہیں کر رہے ، تو بطور ہیڈ کوچ ان کے ساتھ کھٹرا ہوں، سیریز کے بعد بیٹھیں گے، بات کریں گے، پھر طے کریں گے، کس کو رکھنا ہے،کس کو نکالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ بیٹنگ میں اچھا کرتے ہیں ،تو بولنگ خراب ہوجاتی ہے، ابھی تسلیم کرتا ہوں، بلے بازی میں مسائل ہیں ، یہ سارے اچھے لڑکے ہیں، بہت محنت کر رہے ہیں ، افسوس نتائج ہمارے حق میں نہیں آرہے، لیکن ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایک پیشہ ورانہ ٹیم ہے۔ ہیڈ کوچ سرفراز احمد نےکہاکہ اگر پاکستان ٹیم کو بین الاقوامی سطح پر اپنا تشخص عالمی معیار کے مطابق رکھنا ہے ،تو لڑکوں کو پرفارم کرنا ہوگا، فرسٹ کلاس کرکٹ میں جانا ہوگا، اپنی خامیوں پر کام کرنا ہوگا، یہ ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک رہی ٹیم کی پرفارمنس، بطور ہیڈ کوچ میں مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں، کسی کو موردالزام نہیں ٹھہراؤں گا۔
More News