لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ

1 • 27 Aug 2026

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران صدرٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سےنہیں تھا۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم بشکیک میں ایس سی او کانفرنس میں شرکت کریں گے جہاں وہ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، پاکستان نے ایس سی او کی ایک سال کیلئے چیئرمین شپ سنبھالی ہے اور پاکستان 2027 میں اسلام آباد میں ایس سی او کانفرنس کی میز بانی کرےگا۔ طاہر اندرابی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران صدرٹرمپ یا امریکا کے نمائندے سے حیثیت سےنہیں تھا، فیلڈ مارشل کا دورہ ایران پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں کے تناظر میں تھا، ان کی ایرانی حکام سے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور مذاکراتی حل تلاش کرنے پر بات ہوئی۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کےخاتمے اور مشرق وسطیٰ بحران کےحل کے لیے برادر ممالک کے ساتھ رابطوں میں ہے، پاکستان کی کوششیں خطے میں امن و استحکام اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی راہ ہموار کرنے کے لیے ہیں، ایرانی قیادت نے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔
More News