لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

2 • 29 Aug 2026

4 مرتبہ کی عالمی چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا اختتام 11ویں پوزیشن پر کیا۔

ایمسٹلوین میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 11ویں پوزیشن کا میچ کھیلا گیا ، جنوبی افریقا نے پہلے کوارٹر میں گول کرکے برتری لی۔ دوسرے کوارٹر میں جنوبی افریقا نے ایک اور گول کرکے0-2 کی برتری حاصل کرلی۔ لیکن پھر پاکستان ٹیم نے کم بیک کیا اوپر نیچے 2 گول کرکے برتری کا خاتمہ کردیا ، پہلے افراز نے گول کیا پھر محمد حماد نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ ہاف ٹائم تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا۔ تیسرے کوارٹر کے آغاز میں ہی کپتان رانا وحید نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلادی۔ 8 منٹ بعد جنوبی افریقا نے گول کرکے مقابلہ 3-3 گول سے برابر کر دیا۔ کھیل کے اختتام سے 5 منٹ قبل جنوبی افریقا نے پنالٹی اسٹروک پر گول کرکے پھر برتری حاصل کرلی۔میچ کے اختتام کے آخری سیکنڈ میں حماد الدین نے گول کرکے مقابلہ 4-4 گول سے برابر کردیا۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا جس پر پاکستان نے 3-4 سے کامیابی حاصل کرکے ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا اختتام 11ویں پوزیشن پر کیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ میں 6 میچز کھیلے جس میں2 میچز میں کامیابی حاصل کی ، جبکہ 3 میچز مین شکست ہوئی ، ایک میچ ڈرا ہوا۔
More News