امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ نے ناروے کو 1-2 سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا

2 • 12 Jul 2026

فیفا ورلڈکپ کے تیسرا کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے ناروے کو 1-2 سے شکست دیدی۔

انگلینڈ نے ناروے کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا، فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں انگلینڈ چوتھی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچا، انگلینڈ نے ناروے کے خلاف ایک کے مقابلے میں دو گول سے فتح حاصل کی۔ انگلینڈ کی جانب سے دونوں گول بیلنگھم نے اسکور کئے، ناروے کی جانب سے پہلا گول 36 ویں منٹ میں شائلڈراپ نے اسکور کیا تھا ناروےکے ہیگم نے انگلینڈ کیخلاف دوسرا گول 55 ویں منٹ میں اسکور کیا جسے ریفری نے وی اے آر کے ذریعے مسترد کردیا، ریفری کے مطابق کارنر کک پر ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ نے حریف کھلاڑی پر فاؤل کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے پہلی بار1966 میں فٹبال ورلڈ کپ جیتا تھا، انگلش ٹیم دوسری بار 1990 کے فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی تھی جہاں ایونٹ میں اُس نے چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔ آخری بارانگلینڈ نے 8 برس قبل یعنی 2018 میں میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کیا تھا، یہاں بھی چوتھی پوزیشن رہی۔ ناروے کی ٹیم کا یہ میگا ایونٹ کی تاریخ کو پہلا کوارٹر فائنل تھا، ناروے کی ٹیم نے 28 برس بعد فٹبال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا تھا جہاں وہ کوارٹر فائنل مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی مگر انگلینڈ نے اسکے بڑھتے پاؤں میامی میں روک دیے۔
More News