امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

فیفا ورلڈکپ: سوئٹزرلینڈ کو شکست دیکر دفاعی چیمپئن ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

2 • 12 Jul 2026

کینساس: سوئٹزرلینڈ کو شکست دیکر دفاع چیمپئن ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

فٹبال ورلڈکپ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں پہلا گول ارجنٹینا کی جانب سے گول 10ویں منٹ میں میک الیسٹر نے اسکور کیا جسے سوئٹزرلینڈ کی جانب سے ڈوئے نے 67ویں منٹ میں گول کر کے برابر کر دیا۔ مقررہ وقت میں کوارٹر فائنل 1۔1 گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے آدھے گھنٹے کا اضافی وقت دیا گیا۔ اضافی وقت میں ارجنٹینا نے سوئٹزلینڈ کے خلاف دوسرا گول اسکور کیا، ارجنٹینا کی جانب سے گول اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں الواریز نے کیا جبکہ کھیل کے آخری لمحات نے ارجنٹینا نے تیسرا گول اسکور کر کے سیمی فائنل تک رسائی یقینی بنادی، سیمی فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ ریفری نے سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی ایمبولو کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کردیا، ایمبولونے یہ ظاہر کیا کہ اُسے ارجنٹینا کے کھلاڑی نے گرایا ہے، ریفری نے وی اے آر کے ذریعے فاؤل چیک کرنے کے بعد سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی کو گرنے کی اداکاری پر ریڈ کارڈ دکھا کر باہر کر دیا۔
More News