امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

زمین پر موجود 99 فیصد آبادی آج ایک ہی وقت میں سورج کی روشنی سے کیسے مستفید ہوگی؟

6 • 08 Jul 2026

آج دنیا بھر میں فلکیات کا ایک نادر واقعہ رونما ہونے جارہا ہے جب کرہ ارض پر موجود تقریباً 99 فیصد افراد اس کا تجربہ کریں گے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق 8 جولائی بروز بدھ کو زمین پر موجود 99 فیصد افراد ایک ہی وقت میں سورج کی روشنی سے فیض یاب ہوسکیں گے یعنی وہ دن کی روشنی میں ایک ہی وقت میں ہوں گے۔ عموماً ایسا ہوتا ہے کہ دنیا کے کسی کونے میں دن ہوتا ہے تو کسی میں شام یا رات لیکن آج وہ دن ہے جب 8.2 ارب افراد تقریباً ایک منٹ کے لیے یا تو دن کی روشنی میں ہوں گے یا پھر ٹوائیلائٹ کے تین مراحل میں سے کسی ایک مرحلے میں ہوں گے۔ یہ اوور لیپ زمین کے جھکاؤ اور زمین کے شمالی نصف حصے میں موسمِ گرما کے وقت کی وجہ سے ممکن ہوتا ہے۔ اس واقعے کے دوران شمالی امریکا، جنوبی امریکا، یورپ، افریقا اور ایشیا کے بیشتر حصے دن کی روشنی میں ہوں گے جہاں دنیا کی آبادی کی بھاری اکثریت رہتی ہے۔ جب کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوب مشرقی ایشیا کے کچھ حصوں، انٹارکٹیکا اور آس پاس کے سمندروں میں رات کے حالات برقرار رہیں گے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہر سال تقریباً 60 دنوں تک یعنی تقریباً 18 مئی سے 17 جولائی کے درمیان ایسے ہی حالات پیدا ہوتے ہیں۔
More News