امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

مستونگ: کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کے دوران فائرنگ سے 2 کھلاڑی جاں بحق ہوگئے

1 • 08 Jul 2026

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کرکٹ گراؤنڈ میں  میچ کے دوران  فائرنگ سے 2 کھلاڑی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مستونگ کے علاقے شمس آباد کراس پر کرکٹ میچ کے دوران گراؤنڈ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت آیوش اور ساگر کے ناموں سے ہوئی ہے۔  واقعےکے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ کھلاڑی اور تماشائی اپنی جانیں بچانے کے لیے ادھر اُدھر بھاگ نکلے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس نے علاقےکو گھیرے میں لےکر شواہد اکٹھےکرنا شروع کر دیے۔ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے خلاف لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئےکوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کردی، بعد ازاں ضلعی انتظامیہ سے مذاکرت کے بعد شاہراہ کھول دی گئی۔
More News