امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

گوگل کا اینڈرائیڈ بیک اپ کو بھی مفت اکاؤنٹ اسٹوریج کا حصہ بنانےکا فیصلہ

6 • 07 Jul 2026

اگر آپ گوگل اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں تو ایک بڑے دھچکے کے لیے تیار ہو جائیں۔

جولائی سےگوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ بیک اپ کے تمام ڈیٹا کو بھی گوگل اکاؤنٹ کی اسٹوریج کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ اب تک گوگل کی جانب سے اکاؤنٹ اسٹوریج میں گوگل فوٹوز کی میڈیا فائلز، گوگل ڈرائیو فائلز اور جی میل کی ای میلز کو شامل کیا جاتا تھا۔ مگر اب ہر طرح کے اینڈرائیڈ بیک اپ ڈیٹا کو بھی گوگل اسٹوریج کا حصہ مانا جائےگا۔ کمپنی کے مطابق اس کا اطلاق نئے اینڈرائیڈ صارفین پر فوری طور پر کیا جا رہا ہے جبکہ موجودہ صارفین کے لیے ایسا آنے والے مہینوں میں ہوگا۔ گوگل کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اینڈرائیڈ بیک اپ میں آپ کے فون کا ڈیٹا گوگل اکاؤنٹ میں محفوظ ہوتا ہے تاکہ اسے آسانی سے ری اسٹور کیا جاسکے یا کسی نئی ڈیوائس کے سیٹ اپ کے دوران مسائل کا سامنا نہ ہو۔ ترجمان کے مطابق ہم نے اپنی پالیسی کو اپ ڈیٹ کیا ہے اور اب تمام اینڈرائیڈ بیک اپ ڈیٹا گوگل اکاؤنٹ اسٹوریج کا حصہ مانا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے خیال میں اوسطاً 40 ایم بی اسٹوریج اس مقصد کے لیے استعمال ہوگی جبکہ صارفین کو زیادہ کنٹرول بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ خود تعین کرسکیں کہ کونسا ڈیٹا اور ایپس کے بیک اپ کو محفوظ کرنا چاہیے۔ یہ گوگل کی جانب سے اکاؤنٹ اسٹوریج پالیسیوں میں نئی تبدیلی ہے۔ اس سے قبل مئی 2026 میں کمپنی کی جانب سے نئے اکاؤنٹس کے لیے اسٹوریج کی حد کو 15 سے کم کرکے 5 جی بی کرنے کی آزمائش شروع کی گئی تھی۔
More News