امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

آسٹریلیا انگلینڈکو شکست دیکر ساتویں بار ویمنز ٹی ٹوئنٹی کا چیمپئن بن گیا

2 • 06 Jul 2026

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ساتویں مرتبہ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت لیا۔

لارڈز میں کھیلےگئے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے کپتان نیٹ برنٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 52 گیندوں پر ناقابل شکست 58 رنز اسکور کیے، فریا کیمپ نے آخر میں تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے 28 گیندوں پر ناقابل شکست 44 رنز بنائے، جن میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ آسٹریلیا کی جانب سے کم گارتھ، لوسی ہیملٹن، سوفی اور اینابیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا نے 151 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 17.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔ آسٹریلیا کے جانب سے بیتھ مونی نے شاندار نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے 49 گیندوں پر 64 رنزبنائے، جب کہ فوبی لچفیلڈ 35 گیندوں پر 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا ساتویں بار ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فاتح بن گیا۔
More News