امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

میچ جیسی پریکٹس، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جدید ٹرومین 3 بولنگ مشین نصب

2 • 06 Jul 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جدید ٹرو مین 3 بولنگ مشین نصب کر دی۔

پی سی بی کے مطابق جدید بولنگ مشین کھلاڑیوں کو میچ جیسی پریکٹس فراہم کرے گی، بولنگ مشین کے ذریعے بیٹرز جدید انداز میں اپنی تیاری کر سکیں گے۔ جدید مشین کے فرنٹ اسکرین پر بولر کی ہائی کنٹراسٹ ایل ای ڈی اینیمیشن دکھائی دیتی ہے، بیٹرز کو بولر کے ایکشن، ریلیز پوائنٹ اور ٹائمنگ کو سمجھنے میں مدد ملے گی، مشین میں لائن، لینتھ، سپیڈ، سوئنگ اور ہائٹ کو ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔ پی سی بی کے مطابق کوچز اور کھلاڑی انفرادی گیندیں، اوورز اور اسپیلز بھی محفوظ کر سکتے ہیں، محفوظ کیے گئے اوورز اور سپیلز کو میچ جیسی صورتحال بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کا بتانا ہے کہ ٹرو مین 3 جدید ترین ٹیکنالوجی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ یہ مشین استعمال کرنے والا پہلا کرکٹ بورڈ ہے، روایتی بولنگ مشینز میں بیٹرز کے لیے ریلیز پوائنٹ کو سمجھنا مشکل ہوتا ہے۔ عاقب جاوید کے مطابق اس مشین سے بیٹر بولر کی ویڈیو دیکھ کر اپنی تیاری بہتر کر سکتا ہے، یہ مشین کھلاڑی کو میچ صورتحال کے قریب تر تیاری میں مدد دیتی ہے۔ سلمان علی آغا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ مشین ہمیں جدید کرکٹ کے چیلنجز کے لیے تیار کرنے میں مدد دیتی ہے، گیند ایکشن کے ساتھ آتی ہے، اس لیے ٹائمنگ میچ جیسی رکھنی پڑتی ہے، یہ ٹیکنالوجی بیٹرز کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گی، مستقبل میں کھلاڑی اس مشین سے مزید فائدہ اٹھائیں گے۔
More News