امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

فیفا ورلڈکپ پری کوارٹر فائنل : ناروے نے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو 1-2 سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا

2 • 06 Jul 2026

نیویارک: فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ناروے نے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

نیو جرسی میں کھیلے گئے میچ میں ناروے نے برازیل کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔ میچ میں ناروے کی جانب سے دونوں گول ایرلنگ ہالینڈ نے اسکور کیے۔ پہلا گول ایرلنگ ہالینڈ نے 79ویں منٹ میں اسکور کیا جبکہ دوسرا گول 90 منٹ میں کیا۔ برازیل کی جانب سے واحد گول میچ کے اختتامی وقت پر نیمار جونیئر نے پنالٹی کک پر اسکور کیا۔ یوں ناروے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو 1-2 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی اور برازیل کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔ برازیل کے خلاف جیت کے بعد ناروے کی فٹ بال ٹیم نے اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں تماشائیوں کو اپنی جیت کے جشن کے انداز میں جکڑ لیا۔ پہلے فاتح ٹیم کے کوچ اسٹیل سولبے کین نے شائقین کوجوش دلایا، پھر ناروے کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے روایتی انداز میں ڈرم کی آواز پر جشن منایا۔ ڈرم بجانے کی ذمے داری میچ کے ہیرو ایرلنگ ہالینڈ کے سُپرد کی گئی اور پورا اسٹیڈیم گونج اُٹھا۔ دوسری جانب فیفا ورلڈکپ میں ناروے سے شکست کے بعد ورلڈکپ جیتنے کا خواب ٹوٹنے پر برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمار رو پڑے۔ واضح رہے کہ کوارٹر فائنل میں ناروے کا مقابلہ انگلینڈ یا میکسیکو سے ہوگا۔
More News