امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

'ہمت مت ہارنا میرے دوست'، رونالڈوکا وینزویلا میں زلزلے سے متاثرہ بچےکیلئے خوصوصی ویڈیو پیغام

2 • 04 Jul 2026

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے انسان دوستی کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے وینزویلا میں زلزلے سے متاثرہ بچےکے لیے خوصوصی پیغام جاری کردیا۔

وینزویلا میں آنے والے حالیہ زلزلے میں اندریس میلس اپنے والدین کو کھو بیٹھا تھا جب کہ  وہ خود بھی شدید زخمی ہوا تھا اور اس کی ایک ٹانگ بھی کاٹنا پڑی۔  اسپتال میں زیر علاج  اندریس میلس نے سوشل میڈیا پر رونالڈو  سے ٹریڈنگ کارڈ دینےکی  درخواست کی تھی تاکہ وہ اپنا حوصلہ برقرار رکھ سکے۔ یہ خواہش جب کرسٹیانو رونالڈو تک پہنچی تو انہوں نے اندریس کے لیے ایک خصوصی ویڈیو پیغام ریکارڈ کیا۔ انہوں نے لڑکےکی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اسے اپنے میچ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ رونالڈو نے ذاتی پیغام کے ذریعے نہ صرف اس کی حوصلہ افزائی کی بلکہ دنیا بھر میں انسانیت اور ہمدردی کا خوبصورت پیغام بھی دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 'ہیلو اندریس! امید ہے تم خیریت سے ہو۔ میں یہ ویڈیو تمہیں ایک بھرپور محبت بھرا سلام بھیجنے کے لیے بنا رہا ہوں۔ مجھے معلوم ہے کہ تم میرے بہت بڑے مداح ہو اور میری دعا ہے کہ تم جلد مکمل صحت یاب ہو جاؤ۔ میں چاہتا ہوں کہ تم میرے کسی میچ میں آؤ تاکہ ہم مل کر اس سے لطف اندوز ہوں۔ میں تم سے ملنے کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں۔ ہمت مت ہارنا میرے دوست۔' رونالڈو کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور مداح اسے کھیل سے بڑھ کر انسانیت کی بہترین مثال قرار دے رہے ہیں۔
More News