امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

یوٹیوب شارٹس میں صارفین کیلئے چند نئے فیچرز متعارف

6 • 03 Jul 2026

یوٹیوب کی جانب سے شارٹس ویڈیوز میں تصاویر پر مبنی مواد شیئر کرنے کے لیے چند فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

درحقیقت یوٹیوب کی جانب سے شارٹس ویڈیوز کو کافی حد تک انسٹاگرام اور ٹک ٹاک میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے تصاویر پر مبنی پوسٹس کے لیے فیچرز ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ اب صارفین 10 تصاویر پر مبنی سلائیڈ شو جیسی پوسٹس تیار کرسکیں گے۔ اسی طرح تصاویر میں ٹیکسٹ ایڈ کرسکیں گے جبکہ 15 سیکنڈ کا بیک گراؤنڈ میوزک بھی شامل کرسکیں گے۔ صارفین کو ہر بار مکمل ویڈیو ایڈٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ تصاویر کے ذریعے بھی آسانی سے اپنے ناظرین کو انگیج کرسکیں گے۔ کمپنی نے بتایا کہ نئے فیچرز کا مقصد صارفین کو تصویری اسٹوریز براہ راست شارٹس فیڈز پر شیئر کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ نئی امیج پوسٹس انسٹا گرام اور ٹک ٹاک سے ملتی جلتی ہوں گی جہاں اس طرح کی تصویری مواد کافی پسند کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل کمپنی کی جانب سے چند روز قبل شارٹس ویڈیوز کے انٹرفیس میں تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس موقع پر بتایا گیا تھا کہ ایک تبدیلی نیا کلیئر اسکرین موڈ ہے جو آئیکونز اور ٹیکسٹ کو چھپائے گا اور ویڈیو دیکھتے ہوئے دھیان نہیں بھٹکے گا۔ اسی طرح اب آپ یوٹیوب شارٹس ویڈیوز کی پلے بیک اسپیڈ کو بھی ڈبل کرسکیں گے تاکہ مختصر ویڈیو کو مزید مختصر بنا دیں یا زیادہ تیزی سے دیکھ سکیں۔ کمپنی کی جانب سے تھمبز اپ کی جگہ اب ہارٹ آئیکون کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو بنیادی طور پر لائیک بٹن ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈس لائیک بٹن کو ریٹائر کیا جا رہا ہے، اس کی جگہ ناٹ انٹرسٹڈ اور ڈونٹ ریکومینڈ دس چینل آپشنز کو استعمال کیا جاسکے گا۔
More News