امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

کیا بغیر موبائل کے چارجر پلگ میں لگانے سے بھی بجلی خرچ ہوتی ہے؟

6 • 30 Jun 2026

بیشتر افراد اپنے چارجرز کو  پلگ میں لگا رہنے دیتے ہیں چاہے چارج نہ بھی ہو رہا ہو۔

مگر کیا یہ اچھا خیال ہے؟ کیا ایسا کرنے سے بجلی کے بل میں اضافہ تو نہیں ہوتا، چاہے فون چارجنگ کے لیے نہ بھی لگا ہو؟ اس کا مختصر جواب تو ہاں ہے مگر تفصیلی جواب ذرا پیچیدہ ہے۔ جی ہاں واقعی چارجر اگر بجلی کے آؤٹ لیٹ سے لگا ہوا ہے تو اگر اس سے کسی ڈیوائس کو چارج نہ بھی کیا جائے تو بھی وہ بجلی کھینچتا رہتا ہے۔ اس طرح کی پلگ میں لگی ڈیوائسز معمولی مقدار میں بجلی خرچ کرتی رہتی ہیں جس کے لیے اسٹینڈ بائی پاور کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ اس کا مقصد یہ ہوتا ہےکہ جیسے ہی آپ چارجر سے کسی ڈیوائس کو منسلک کریں تو فوری چارجنگ شروع ہوسکے۔ مگر اس کے ساتھ یہ بھی حقیقت ہے کہ چارجر  زیادہ توانائی کا ضیاع نہیں کرتے۔ ایک چارجر اسٹینڈ بائی میں 0.1 سے 0.5 واٹس بجلی خرچ کرتا ہے جو کہ دن بھر میں 2 سے 24 واٹس بنتا ہے۔ یہ مقدار تو کچھ خاص نہیں مگر جب گھر کے اندر چارجرز کی تعداد زیادہ ہو تو اعدادوشمار کافی زیادہ ہوسکتے ہیں۔ مگر صرف ایک چارجر بھی اس طرح بجلی استعمال کرے تو بجلی کے بل میں کچھ اضافہ تو ہوتا ہے جس کا انحصار اس پر ہے کہ بجلی کے یونٹ کی قیمت کیا ہے۔ چارجر سے ہٹ کر کمپیوٹرز، ٹیلی ویژن، گیمنگ کنسولز اور مائیکرو ویوز وغیرہ بھی اسٹینڈ بائی موڈ میں بجلی خرچ کرتے ہیں۔ کینیڈا میں  حکومتی تخمینے کے مطابق اس طرح کی ڈیوائسز اسٹینڈ بائی موڈ میں کسی گھر کے بجلی کی مجموعی مقدار کا 5 سے 10 فیصد خرچ کرتی ہیں۔
More News