امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

یورپ میں شدیدگرمی کی لہر برقرار، اسپین میں گزشتہ 5 روز میں اموات کی تعداد 325 سے زائد ہوگئی

16 • 27 Jun 2026

یورپ بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، اسپین میں ریکارڈ گرمی کے باعث گزشتہ 5  روز میں اموات کی تعداد سوا تین سو سے بڑھ گئی، جرمنی میں گرمی کا 6 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا  اور  درجہ حرارت 41 ڈگری سے بھی بڑھ گیا۔

فرانس، جرمنی اور  اٹلی سمیت کئی یورپی ممالک  نے سیاحتی مقامات بند کردیے، بجلی کی طلب بڑھنے سے کئی علاقوں میں پاور بریک ڈاؤن کا سامنا ہے، ریلوے سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں۔ جرمنی کے مغربی شہر  زاربرکن  میں 41.3 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو ملک کی تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ اسی دوران برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ میں بھی جون کے مہینےکا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ انگلینڈ کے گاؤں سینٹن ڈاؤنہم میں درجہ حرارت 37.3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سوئٹزرلینڈ کے شہر بازل میں 38.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ فرانس کی ہیٹ ویو الپس کے پہاڑوں تک پہنچ گئی ہے، 4 ہزار 800 میٹر بلند برف سے ڈھکی پہاڑی چوٹی Mont Blanc سرکرنے والے کوہ پیماؤں اور گائیڈز کو بھی گرمی کا احساس ہورہا ہے، شدید گرمی کے باعث نرم برف نے راستے مزید خطرناک بنادیے ہیں اور کوہ پیما راستے تبدیل کرنے پر مجبور ہیں۔کوہ پیماؤں کا کہنا ہےکہ پہاڑوں پر برف نرم اور اس میں چوڑی دراڑیں حالات کو مشکل اور خطرناک بنا رہی ہیں ۔ ڈنمارک میں آج گزشتہ ڈیڑھ سو سال سے زائد عرصےکا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جہاں پارہ 36.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔اس کے ساتھ ہی 36.4 ڈگری سینٹی گریڈ کا سابقہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا جو 1975 سے برقرار تھا۔ اٹلی کا سب سے طویل دریا خشک ہونے لگا، شدید خشک سالی کا خدشہ  اٹلی میں سب سے طویل دریا خشک ہونے لگا ہے اور کسانوں کو شدید خشک سالی کا خدشہ ہے۔ شدید گرمی کی لہر کے باعث اٹلی کے سب سے طویل دریا پو  (PO) میں پانی تیزی سے کم ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں سمندر کا کھارا پانی دریا میں داخل ہونے لگا ہے اور  شمالی اٹلی کے میں جولائی کے دوران شدید خشک سالی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ ماہرینِ موسمیات کے مطابق مغربی یورپ سے آگے بڑھنے والی یہ گرمی کی لہر اب بلقان کے ممالک میں بھی انتہائی زیادہ درجہ حرارت لےکر آئےگی۔ سربیا، بوسنیا، کروشیا، کوسوو، شمالی مقدونیہ اور مونٹی نیگرو کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ شدیدگرمی کے بعد انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے مختلف حصوں میں طوفان کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63 ہزار سے زائد بار آسمانی بجلی چمکی ہے جس کے باعث 700 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
More News