امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

ایران امریکا معاہدہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گرگئیں

16 • 15 Jun 2026

امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گر گئیں۔

عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد برطانوی خام تیل کی نئی قیمت 83.70 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ امریکی خام تیل کی قیمت بھی 3.75 ڈالر کمی کے بعد 80.76 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ یاد رہے کہ امریکا ایران کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ امن معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔ وزیراعظم نے معاہدے کیلئے قطر، سعودی عرب اور ترکیے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ فریقین نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں فوری اور مستقل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا، معاہدے میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر کارروائیاں روکنا شامل ہے۔ امریکا اور ایران نے بھی معاہدے طے پانے کی تصدیق کردی۔
More News