لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

ہارٹ اٹیک و فالج کے 99 فیصد کیسز کن 4 خطرناک عوامل سے جڑے ہیں؟تحقیق سامنے آگئی

7 • 14 Jun 2026

ہائی بلڈ پریشر سب سے بڑا خطرہ قرار، کولیسٹرول، ذیابیطس اور سگریٹ نوشی بھی جان لیوا عوامل میں شامل

ایک بڑی عالمی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دل کے دورے اور فالج کے تقریباً 99 فیصد کیسز چار بڑے اور قابلِ کنٹرول خطرناک عوامل سے جڑے ہوئے ہیں، جن میں ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول، ذیابیطس اور سگریٹ نوشی شامل ہیں۔ ماہرین کی جانب سے کی گئی اس وسیع تحقیق میں دنیا بھر سے تقریباً 90 لاکھ افراد کے طبی ریکارڈ اور صحت سے متعلق معلومات کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق کے نتائج کے مطابق بلند فشارِ خون (ہائی بلڈ پریشر) دل اور خون کی شریانوں سے متعلق بیماریوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ ثابت ہوا، جو دل کے دورے اور فالج کے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں کیسز کا سبب بنتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ خون میں کولیسٹرول کی زیادہ مقدار شریانوں میں چکنائی جمع ہونے کا باعث بنتی ہے، جس سے خون کی روانی متاثر ہوتی ہے اور دل کے دورے یا فالج کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ اسی طرح ذیابیطس کے مریضوں میں خون کی شریانوں کو نقصان پہنچنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، جو قلبی بیماریوں کی راہ ہموار کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق سگریٹ نوشی بھی شریانوں کے لیے انتہائی تباہ کن عادت ہے۔ تمباکو نوشی خون کی نالیوں کو نقصان پہنچاتی ہے، خون گاڑھا کرتی ہے اور دل پر اضافی دباؤ ڈالتی ہے، جس کے نتیجے میں دل اور دماغ دونوں متاثر ہوسکتے ہیں۔ تحقیق کا ایک اہم پہلو یہ بھی سامنے آیا کہ دل کے دورے یا فالج کا شکار ہونے والے زیادہ تر افراد میں ان چار میں سے ایک نہیں بلکہ ایک سے زائد خطرناک عوامل موجود تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب یہ عوامل ایک ساتھ موجود ہوں تو بیماری کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ صحت کے ماہرین نے زور دیا ہے کہ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو قابو میں رکھنا، ذیابیطس کا بروقت علاج کرانا، سگریٹ نوشی ترک کرنا اور متوازن غذا و ورزش کو معمول بنانا دل اور دماغ کی جان لیوا بیماریوں سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ تحقیق کے نتائج نے ایک بار پھر اس حقیقت کو اجاگر کیا ہے کہ طرزِ زندگی میں مثبت تبدیلیاں لا کر دل کے دورے اور فالج جیسے مہلک امراض کے خطرات میں نمایاں کمی لائی جاسکتی ہے۔
More News