امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

ٹیلر سوئفٹ کی دولت میں غیر معمولی اضافہ، تاریخ کی امیر ترین خاتون گلوکارہ بن گئیں

3 • 07 Jun 2026

گلوکارہ نے اپنی بیشتر آمدنی کاسمیٹکس یا کمرشل معاہدوں کے بجائے گانوں اور اسٹیج پرفارمنس سے حاصل کی

عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی مجموعی دولت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے بعد وہ تاریخ کی امیر ترین خاتون گلوکارہ بن گئی ہیں۔ فوربز کی تازہ رپورٹ کے مطابق مارچ 2026 تک ان کی مجموعی دولت بڑھ کر 2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد وہ دنیا کی امیر ترین خاتون موسیقار قرار دی جا رہی ہیں۔ ٹیلر سوئفٹ نے اپنی بیشتر آمدنی کاسمیٹکس یا برانڈ بزنس جیسے کمرشل معاہدوں کے بجائے اپنے گانوں اور اسٹیج پرفارمنس سے حاصل کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کی مالی ترقی میں سب سے بڑا کردار ان کے عالمی کنسرٹ ٹورز، میوزک سیلز اور اپنے گانوں کے حقوق پر بڑھتے ہوئے کنٹرول نے ادا کیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ نے 2020 میں اپنے پرانے میوزک البمز دوبارہ ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا مقصد اپنے ماسٹر ریکارڈنگ حقوق کے تنازع کے بعد اپنے گانوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنا تھا۔ اس اقدام سے انہیں اپنی رائلٹی آمدن براہِ راست حاصل کرنے کا موقع ملا۔ رپورٹ کے مطابق وہ 2024 میں ہی ارب پتی بن گئی تھیں جبکہ مارچ 2026 تک ان کی دولت 2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے کیریئر میں متعدد عالمی شہرت یافتہ گانے دیے ہیں جو دنیا بھر میں کروڑوں بار سنے جا چکے ہیں۔
More News