امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

صبا قمر ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے کردار میں نظر آئیں گی؟

3 • 01 Jun 2026

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایک ایسے معاملے پر ڈرامہ بنانا مناسب نہیں جس کا مقدمہ ابھی زیرِ سماعت ہو

حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آنے والی ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کی زندگی پر ڈرامہ بنانے کی اطلاعات نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایک نجی چینل کے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے انمول پنکی پر مبنی ایک ڈرامہ تیار کیا جا رہا ہے جس میں معروف اداکارہ صبا قمر مرکزی کردار ادا کریں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ڈرامے سے متعلق ایک تصویر بھی سامنے آئی ہے جس میں صبا قمر پروڈیوسرز اسد قریشی اور عبداللہ کادوانی کے ساتھ موجود ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا جبکہ صحافی شاہزیب خانزادہ کو ڈرامے کا مصنف قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس مجوزہ ڈرامے پر تنقید کی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایک ایسے معاملے پر ڈرامہ بنانا مناسب نہیں جس کا مقدمہ ابھی زیرِ سماعت ہو۔ بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ ملک کی اہم تاریخی اور ادبی شخصیات جیسے فاطمہ جناح، بانو قدسیہ اور ڈاکٹر عارفہ سیدہ کی زندگیوں پر مزید کام کرنے کے بجائے متنازع شخصیات کو موضوع کیوں بنایا جا رہا ہے۔ جبکہ صبا قمر کے مداح اس منصوبے کے حوالے سے پُرجوش دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صبا قمر اپنی جاندار اداکاری کے باعث اس کردار کو مؤثر انداز میں نبھا سکتی ہیں اور یہ ڈرامہ ماضی کے کامیاب منصوبوں کی طرح مقبولیت حاصل کر سکتا ہے۔
More News