امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

عالیشان محل، شاہی پروٹوکول ‘ دبئی میں جعلی شہزادی نے تاجر کو لوٹ لیا، 4 کارندے گرفتار، خاتون فرار

10 • 01 Jun 2026

دبئی پولیس نے جعلی شاہی پروٹوکول اور نایاب عود چوری کرنے والی جعلی شہزادی کی چال ناکام بناکر 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایک خاتون نے خود کو شہزادی ظاہر کرکے7 ساتھیوں کے ساتھ مل کر 12ملین درہم (91کروڑ روپے سے زائد) مالیت کا نایاب عود چوری کرلیا تاہم دبئی پولیس نے صرف 12گھنٹوں کے اندر کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ عود برآمد کرلیا اور4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دبئی پولیس کے مطابق 8 رکنی گروہ نے ایک عود کے تاجر کو یہ یقین دلایا کہ ایک اہم شخصیت خریداری میں دلچسپی رکھتی ہے، اس کے بعد تاجر کو ایک عالیشان محل میں مدعو کیا گیا جہاں شاہی طرز کے استقبال اور سکیورٹی انتظامات کے ذریعے اس کا اعتماد حاصل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے چالاکی سے قیمتی عود نکال کر اس کی جگہ عام لکڑیاں بیگوں میں رکھ دیں اور تاجر کو واپس کردیں، اگلے روز جب تاجر نے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو تمام نمبر بند تھے جس پر اسے دھوکے کا علم ہوا اور اس نے پولیس سے رجوع کیا۔ بعد ازاں دبئی پولیس نے فوری تحقیقات کے بعد 4 ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ عود برآمد کرلیا جب کہ خود کو شہزادی ظاہر کرنے والی خاتون سمیت4 مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
More News