امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

ایک لیٹر میں تقریباً 1000 کلو میٹر چلنے والی گاڑی تیار

10 • 01 Jun 2026

یہ گاڑی امریکی ریاست یوٹاہ کے طلبا نے ایک مقابلے کے لیے تیار کی ہے

جب دنیا بھر کی توجہ الیکٹرک گاڑیوں پر مرکوز ہے، اسی دوران امریکی ریاست یوٹاہ کے طلبا نے ایک ایسی حیران کن گاڑی تیار کی ہے جو صرف ایک لیٹر ایتھانول ایندھن پر ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سُپر مائلیج نامی یہ منفرد گاڑی انتہائی ہلکے، چھوٹے اور ہوا کے دباؤ کو کم کرنے والے (ایروڈائنامک) ڈیزائن کی بدولت غیرمعمولی طور ہر ایندھن بچت کرتی ہے۔ اس گاڑی کا وزن صرف 49 کلوگرام ہے، جبکہ اس کا فیول ٹینک محض 30 ملی لیٹر کا ہے، جو ایک ٹیسٹ ٹیوب سے کچھ ہی بڑا ہے۔ اتنی کم مقدار میں ایندھن 32 کلومیٹر کے لیے کافی ہے، جس کے بعد اسے دوبارہ بھرنا پڑتا ہے۔ تاہم، چونکہ یہ گاڑی صرف مقابلوں اور ٹیسٹ ٹریک پر استعمال کے لیے بنائی گئی ہے، اس لیے بار بار ایندھن بھرنا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ یہ گاڑی مشہور مقابلے میں حصہ لینے کے لیے تیار کی گئی، جہاں ٹیموں کا مقصد کم سے کم ایندھن میں زیادہ سے زیادہ فاصلہ طے کرنا ہوتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ گاڑی ایک لیٹر ایندھن میں 914 کلومیٹر تک چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ کارنامہ انجام دینے کے لیے بریگھم ینگ یونیورسٹی کے طلبا نے عام گاڑیوں کی تقریباً تمام اضافی سہولیات ختم کر دیں اور ڈیزائن کو انتہائی سادہ اور ہلکا رکھا۔ یہاں تک کہ ڈرائیور کے قد اور وزن پر بھی پابندی عائد کی گئی۔ اس گاڑی کی واحد نشست میں بیٹھنے کے لیے ڈرائیور کا قد زیادہ سے زیادہ 5 فٹ 4 انچ اور وزن 54 کلوگرام تک ہونے کی حد ہے۔
More News