امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

بچپن میں اداکار عمران خان میرا کرش تھے: بھومی پڈنیکر

3 • 01 Jun 2026

بالی وڈ اداکارہ بھومی پڈنیکر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچپن میں اداکار عمران خان کو بہت پسند کرتی تھیں۔

ایک دہائی تک اداکاری سے دور رہنے کے بعد عمران خان نیٹ فلکس کی آنے والی فلم ’ادھورے ہم، ادھورے تم‘ کے ذریعے کم بیک کر رہے ہیں جس میں ان کے مقابل بھومی پڈنیکر جلوہ گر ہوں گی۔ بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں 37 سالہ بھومی پڈنیکر نے عمران خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ ان کی بہت پہلے سے مداح رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بچپن میں عمران خان میرے کرش تھے۔ اداکارہ نے عمران خان کے ساتھ اپنی نئی فلم کے بارے میں بتایا کہ آج کل ویسی رومانوی کامیڈی فلمیں کم ہی بنتی ہیں، جب میں نے اس فلم کی کہانی پڑھی تو مجھے فوراً پسند آگئی، یہ ایک نفیس اور نہایت دلکش محبت کی کہانی ہے۔ اداکارہ بھومی اس سے قبل بھی کئی بار عمران کی اداکاری کی تعریف کر چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جن اداکاروں کو وہ نوجوانی میں پسند کرتی تھیں، آج ان کے ساتھ اسکرین شیئر کرنا ایک خوشگوار اور یادگار تجربہ ہے۔
More News