امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

مومنہ اقبال کو ہراساں اور اغوا کی دھمکیاں دینے والا بااثر شخص ن لیگی ایم پی اے نکلا

3 • 21 May 2026

این سی سی آئی اے نے معاملے کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا

لاہور: اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے ہراسانی کے الزامات کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کی درخواست پر مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا خان کو 22 مئی کو طلب کر لیا۔ یاد رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا پر الزام عائد کیا تھا کہ انہیں ایک بااثر شخصیت کی جانب سے طویل عرصے سے آن لائن ہراسانی، سائبر بلنگ، ذہنی اذیت اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے بجائے حوصلہ شکنی کی گئی اور مجھے، میرے خاندان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ میں متعلقہ حکام سے درخواست کرتی ہوں کہ فوری طور پر غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور میرے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعدد بار وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، این سی سی آئی اے اور پنجاب پولیس کو شکایات درج کروائیں۔ تاہم مبینہ سیاسی اثر و رسوخ کے باعث مؤثر کارروائی نہیں ہو سکی۔
More News