امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

طبی تاریخ کا انوکھا واقعہ: خاتون کے ہاں 5 روز میں 4 بچوں کی پیدائش

10 • 21 May 2026

بھارتی ریاست اتر پردیش میں طبی تاریخ کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں 31 سالہ خاتون نے 5 روز میں 4 بچوں کو جنم دیا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق ریاست اترپریش کے ضلع سنبھل کے گاؤں کی مسلم خاتون آمنہ کے ہاں 5 دن کے دوران نارمل ڈیلیوری کے ذریعے 4 بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔ اسپتال کے حکام کے مطابق اوواری گاؤں کی رہائشی آمنہ نے 9 مئی کو اپنے پہلے بچے کو جنم دیا جبکہ 14 مئی کو مزید 3 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق حمل کو ہائی رسک قرار دیے جانے کے باوجود چاروں بچوں کی پیدائش آپریشن کے بغیر نارمل طریقے سے ممکن ہوئی۔ طبی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر شبھرا اگروال نے بتایا کہ اسپتال کی تاریخ میں یہ پہلا کیس ہے جس میں چار بچوں کی نارمل ڈیلیوری کی گئی۔ اسپتال حکام کے مطابق احتیاطی تدبیر کے طور پر نومولود بچوں کو وینٹی لیٹر سپورٹ پر رکھا گیا ہے، تاہم ان کی حالت مستحکم ہے، جبکہ ماں بھی صحت مند ہے۔ ڈاکٹر اگروال کے مطابق جب الٹراساؤنڈ رپورٹ میں4 بچوں کی تصدیق ہوئی تو ایک خصوصی ٹیم نے پورے حمل کے دوران آمنہ کی قریبی نگرانی کی۔ ڈاکٹروں نے ابتدا میں خطرات کے پیشِ نظر بچوں کی تعداد کم کرنے کا مشورہ دیا تھا، مگر خاندان نے حمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ آمنہ نے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے بچے خیریت سے ہیں جبکہ ان کے شوہر محمد عالم نے بتایا کہ گزشتہ کئی ماہ کے دوران طبی ٹیم نے اس کیس کو نہایت احتیاط اور مہارت سے سنبھالا۔
More News