امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

ریاضی کے اس دلچسپ سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟

10 • 12 May 2026

کیا آپ کو انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی پہلیوں کا جواب دینا پسند ہے، خاص طور پر ریاضی کے معمے حل کرنا؟

اگر ہاں تو اوپر موجود تصویر میں چھپا سوال ذہنی آزمائش کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔ درحقیقت متعدد افراد کے ذہن تو اس سوال کا جواب دینے میں ناکام رہتے ہیں۔ اوپر موجود تصویر کو دیکھیں اور بتائیں کہ اس میں آخر میں کونسا نمبر آئے گا؟ جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سب سے اوپر 10 + 5 = 35 لکھا ہے جبکہ اس کے نیچے 20 + 4 = 36 اور پھر 30 + 3 = 39 موجود ہے۔ آخری لائن میں 40 + 2 = ؟ سوالیہ نشان دیا گیا ہے یعنی آپ کو بتانا ہے کہ وہاں کونسا نمبر آئے گا۔ اگر ریاضی کے اصولوں کا خیال رکھا جائے تو پہلی نظر میں یہ سوال درست نظر نہیں آتا، مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ کوئی معمول کا حساب کا مسئلہ نہیں۔ اسے درحقیقت آپ کو مختلف انداز سے سوچنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آپ کو گمشدہ نمبر کا اندازہ لگانے کے لیے یہ تعین کرنا ہوگا کہ نمبروں کا پیٹرن کس طرح ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔ کیا اب بھی آپ سوال کا جواب دینے سے قاصر ہیں؟ اگر ہاں تو چلیں ہم ہی جواب دے دیتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ نے سوچا نہ ہو مگر جواب نمبروں کو جمع کرنے اور ان کو استعمال کرنے میں چھپا ہے۔ یعنی آپ کو ہر لائن کے آخری نمبر کو اسی نمبر سے ضرب دینا ہے جیسے 10 + 5 میں 5 کو 5 سے ضرب دینے پر 25 آئے گا جس میں 10 کو جمع کرنے سے آخر میں 35 آتا ہے۔ ایسا ہی دوسری لائن میں 4 کو 4 سے ضرب دینے پر 16 اور پھر 20 جمع کرنے سے 36 آئے گا۔ 3 کو 3 سے ضرب دینے پر 9 اور پھر 30 جمع کرنے سے 39 آئے گا۔ تو آخری لائن میں 2 کو 2 سے ضرب دینے پر 4 آئے گا جس میں 40 کو جمع کیا جائے گا تو سوالیہ نشان کی جگہ 44 آئے گا۔ تو اس سوال کا جواب 44 ہے۔
More News