امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

ہیٹ اسٹروک سے بچنا چاہتے ہیں؟ تو لال پیاز کھانا شروع کر دیں

10 • 10 May 2026

ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سرخ پیاز کے استعمال سے گرمیوں میں ہیٹ اسٹروک سے بچا جاسکتا ہے۔

سرخ پیاز کو عام طور پر گرمیوں کے کھانے کے ساتھ سلاد کے طور پر کھایا جاتا ہے، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے یہ شدید گرمی میں لو لگنے یا ہیٹ اسٹروک سے بچانے میں مدد فراہم کرسکتی ہے؟ سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ ہیٹ اسٹروک کی علامات کیا ہے؟ بہت زیادہ پسینہ آنا، سر درد، چکر آنا، متلی، دل کی دھڑکن کا تیز ہونا، جلد کا سرخ ہونا اور دیگر علامات ہیٹ اسٹروک کا عندیہ دیتی ہیں۔ اسی حوالے سے مالیکیولز جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موسم گرما کے دوران کھانوں کے ساتھ سرخ پیاز کا استعمال کرنا چاہیے، کیونکہ پیاز میں پروٹین، فینولک مرکبات (phenolic compounds)، فلیونوئیڈز(flavonoids) اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو جسم کو ممکنہ گرمی کے اثرات سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔# سرخ پیاز کو گرمیوں کا سپر فوڈ کیوں سمجھا جاتا ہے؟ جرنل آف فوڈ میجرمنٹ اینڈ کریکٹرائزیشن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق سرخ پیاز میں پانی اور الیکٹرولائٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ گرمی کی لہر کے دوران نظام ہاضمہ فعال رکھنے میں مدد دیتی ہے، کیونکہ گرمی سے آنتیں بھی متاثر ہوتی ہیں۔ مزید براں اسی حوالے سے ماہر غذائیت روجوتا دیویکر نے بتایا کہ سرخ پیاز گرمیوں میں کچی کھائی جاسکتی ہے اور یہ پیٹ کے نظام کو گرمی اور پیٹ کے بیکٹیریا کو متاثر ہونے سے بچاتی ہے۔
More News