امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

سابق بھارتی اداکار جوزف وجے آج بطور وزیراعلیٰ تامل ناڈو عہدےکا حلف اٹھائیں گے

3 • 10 May 2026

شوبز کی دنیا سے سیاست میں قدم رکھنے والے سابق معروف تامل اداکار جوزف وجے آج بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وجے آج چنئی کے نہرو اسٹیڈیم میں حلف برداری تقریب میں وزارت اعلیٰ کا حلف لیں گے۔ بھارتی ریاستی انتخابات میں وجے کی 'ٹی وی کے' پارٹی 108 نشستیں حاصل کرتے ہوئے واحد بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فروری 2024 میں بنائی گئی وجےکی جماعت ٹی وی کے تامل ناڈو میں 234 میں سے108 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے، اکثریت کے لیے انہیں118 نشستیں درکار تھیں جو کہ انہیں حلیف جماعتوں کی مدد سے حاصل ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وجے نے ہفتے کے روز گورنر سے ملاقات کی جس میں گورنر راجندر وشواناتھ نے باضابطہ طور پر جوزف وجے کو وزیراعلیٰ کے عہدے کیلئے حکومت بنانے کی دعوت دی تاہم انہوں نے نو منتخب وزیراعلیٰ سے 13 مئی تک اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کا بھی کہہ دیا۔ کانگریس کے 5 ارکان، سی پی آئی کے 2 ، سی پی ایم کے 2 اور انڈین یونین مسلم لیگ کے 2 اور وی سی کے پارٹی کے بھی 2 ارکان اسمبلی نے وجے کی حمایت کا اعلان کیا ہے، اتحادیوں کے ساتھ ملنے پر ٹی وی کے اتحاد کی مجموعی نشستوں کی تعداد 121 بنتی ہیں۔ خیال رہے کہ سپر اسٹار سے سیاست دان بننے والے سابق معروف تامل اداکار جوزف وجے کی نوخیز جماعت تامیلاگا ویٹری کازگام (ٹی وی کے) نے اپنے پہلے ہی الیکشن میں بلاک بسٹر کامیابی حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔ اس الیکشن میں ٹی وی کے تامل ناڈو میں ایک بڑی سیاسی قوت کے طور پر ابھری ہے جس سے روایتی سیاسی نظام میں بڑی دراڑ پڑگئی ہے۔ اس سے قبل یہاں حکمران جماعت ڈی ایم کے اور اپوزیشن جماعت اے ڈی ایم کےکا زور رہا ہے جو کہ اس مرتبہ بالترتیب 59 اور 47 نشستیں حاصل کرسکی ہیں۔ وجے نے2024 میں اپنے کریئر کے عروج پر فلم انڈسٹری کو خیرباد کہتے ہوئے سیاست میں شمولیت اختیار کی تاہم ان کی سیاسی سرگرمیاں اس سے بہت پہلے شروع ہوچکی تھیں۔ 2009 میں انہوں نے اپنے فین کلبزکو فلاحی کاموں کے ایک مقبول نیٹ ورک میں تبدیل کیا۔2011 میں اس نیٹ ورک نے اے ڈی ایم کے اتحاد کی حمایت کر کے اپنی سیاسی طاقت کا ابتدائی مظاہرہ کیا۔وقت کے ساتھ ان کے فلمی ایونٹس سیاسی رنگ اختیار کرتےگئے، جہاں وہ نوجوانوں سے بے روزگاری، امتحانی دباؤ اور بدعنوانی جیسے مسائل پر بات کرتے رہے اور 2019 میں انہوں نے مودی سرکار کے شہریت ترمیمی قانون پر بھی تنقید کی۔
More News