امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

ٹھنڈا یا گرم، صحت کے لیے کونسا پانی زیادہ بہتر ہوتا ہے؟

7 • 12 Mar 2026

کچھ افراد ٹھنڈا پانی پینا پسند کرتے ہیں اور کچھ اسے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے گرم کو ترجیح دیتے ہیں۔

مگر گرم یا ٹھنڈا کونسا پانی صحت کے لیے زیادہ مفید ہوتا ہے؟ اس حوالے سے طبی ماہرین نے کافی کام کیا ہے اور یہ دریافت ہوا کہ کھانے اور مشروبات کا درجہ حرارت مختلف چیزوں جیسے انزائٹی یا معدے پر اثر انداز ہوتا ہے۔ ویسے ٹھنڈا پانی پینے سے کسی حد جسمانی کیلوریز جلتی ہیں۔ کیا ٹھنڈے پانی سے جسمانی وزن میں کمی آتی ہے؟ تحقیقی رپورٹس کے مطابق ٹھنڈا یا سادہ پانی پینے کے بعد 90 منٹ میں جسمانی توانائی خرچ ہونے کی شرح میں کم از کم 2.9 فیصد (ٹھنڈا پانی) اور 2.3 فیصد (کمرے کے درجہ حرارت والا پانی) میں اضافہ ہوتا ہے۔ یعنی ٹھنڈا پانی پینے کے بعد جسم خود کو گرم کرنے کے لیے توانائی خرچ کرتا ہے مگر یہ جسمانی وزن میں کمی لانے کے لیے کافی نہیں۔ اسی طرح گرم پانی پینے سے بھی چربی نہیں گھلتی۔ ماہرین کے مطابق اگر جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں تو ٹھنڈا یا گرم نہیں بلکہ مقدار پر توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ اضافی ڈیڑھ لیٹر پانی پینے سے جسمانی وزن میں 8 ہفتوں میں نمایاں کمی آتی ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ اضافی پانی پینے سے کھانے کی اشتہا کم ہو جاتی ہے، پانی کا درجہ حرارت اس حوال سے کوئی خاص کردار ادا نہیں کرتا۔ گرم پانی اور نظام ہاضمہ ایسا اکثر کہا جاتا ہے کہ گرم پانی پینے سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔ تحقیقی رپورٹس میں دریافت ہوا ہے کہ گرم سیال سے تیزابیت ختم ہونے کا عمل تیز ہو جاتا ہے اور معدے کے افعال بہتر ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ذہن کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر سیاہ چائے پینے سے جسمانی تناؤ میں کمی آتی ہے جبکہ سکون کا احساس بڑھتا ہے۔ نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔
More News