امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

چہرے کی خوبصورتی سے بالوں کی تیز نشوونما تک؛ آلو کے رس کے کرشماتی فائدے

7 • 05 Mar 2026

آلو کا رس قدرتی اور آسان ہونے کی وجہ سے ایک مقبول گھریلو علاج ہے۔

آلو صرف کھانے کی سبزی نہیں بلکہ ماہرین حسن اسے جلد، بالوں اور مجموعی صحت کے لیے ایک حیرت انگیز معجزاتی گھریلو علاج قرار دے رہے ہیں۔ بیوٹی ایکسپرٹس کے مطابق آلو کے رس میں وٹامن سی، بی کمپلیکس، پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں،یہ اجزاء نہ صرف جسم کو اندرونی طور پر توانائی بخشتے ہیں بلکہ بیرونی طور پر شخصیت کو نکھارنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ ایک سستا، محفوظ اور کیمیکل سے پاک گھریلو علاج ہے۔ جلد کے لیے قدرتی ’بلیچنگ ایجنٹ‘ اگر آپ چہرے کے سیاہ دھبوں، جھائیوں اور سن ٹین سے پریشان ہیں، تو آلو کا رس آپ کے لیے بہترین حل ہے۔ یہ قدرتی بلیچ کے طور پر کام کرتا ہے اور جلد کی رنگت کو یکساں بناتا ہے۔ جلد سے اضافی تیل کو جذب کر کے مساموں کی صفائی کرتا ہے، جس سے دانوں کے نکلنے میں واضح کمی آتی ہے۔ موبائل کے زیادہ استعمال سے ہونے والے سیاہ حلقے اور سوجن آلو کے رس کے استعمال سے کم ہو سکتے ہیں۔ آنکھوں کے نیچے روئی پر آلو کا رس لگا کر چند منٹ کے لیے رکھنے سے سوجن کم ہوتی ہے اور جلد تازہ اورنرم محسوس ہوتی ہے۔ بالوں کی نشوونما اور مضبوطی بالوں کے گرنے سے پریشان افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ آلو کا رس سر کی جلد کی گہرائی تک اثر دکھاتا ہے۔ اس میں موجود معدنیات بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتے ہیں، جس سے نہ صرف بال گرنا بند ہو جاتے ہیں بلکہ ان کی لمبائی میں بھی تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔ یہ خشکی اور سکری کے خاتمے کے لیے بھی ایک آزمودہ نسخہ ہے۔ مدافعتی نظام میں بہتری مزید برآں، آلو کے رس میں موجود غذائی اجزا جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتے ہیں، انفیکشن سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں اور جسم کو اندر سے صاف اور توانائی بخش بناتے ہیں۔ قدرتی اور آسان ہونے کی وجہ سے آلو کا رس گھریلو علاج کے طور پر بہت مقبول ہے۔
More News