امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

مارچ میں درجہ حرارت بڑھنے سے غیر معمولی گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ

4 • 04 Mar 2026

کراچی: محکمہ موسمیات نے مارچ میں درجہ حرارت بڑھنے اور غیر معمولی گرمی سے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ 2026 میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی اور غیرمعمولی گرمی سے ہیٹ ویو اور درجہ حرارت معمول سےزیادہ رہےگا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں مچھروں کی تعداد کم ہوگی اور زائد درجہ حرارت کے باعث ربیع کی فصل وقت سے پہلے تیار ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کم بارشوں کے باعث ربیع کی فصلوں کے لیے نمی کی دستیابی محدود رہے گی، خشک موسم اور زائد درجہ حرارت چاول کی کٹائی کے بعد خشک کرنے اور ذخیرہ کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں مارچ کے پہلے ہفتے سے پولن سیزن شروع ہونے کا امکان ہے، پولن کے باعث بچوں اور بزرگوں میں سانس کی بیماریاں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں خشک موسم کے باعث دھند کی شدت میں کمی آئے گی۔
More News