امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

لاہور: ریسٹورنٹ پر ڈکیتی کرنے والے تینوں ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارےگئے

15 • 24 Feb 2026

لاہور کے علاقے لٹن روڈ پر ریسٹورنٹ پر ڈکیتی کرنے والے تینوں ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارےگئے۔

فروری کی رات لاہور میں لٹن روڈ پر ایک ریسٹورنٹ میں تین ڈاکو گھسے تھے جن کی عمریں 20 سے 22 سال کی تھیں۔ ڈاکوؤں نے گاہکوں اور عملے کو یرغمال بنایا،فیملی اور بچوں پر بھی ترس نہ کھایا،گن پوائنٹ پر کاؤنٹر اورگاہکوں کی جیبوں سے 40 ہزارکیش اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس حرکت میں آئی اور 23 فروری کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ساہیوال اور نارووال سے گرفتارکرلیا گیا، ان کے قبضے سے 12 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو ریکوری کے لیے لےجایا جارہا تھا کہ کرول گھاٹی کے قریب ملزمان کے ساتھیوں نے چھڑانےکے لیے فائرنگ کر دی، ساتھیوں کی فائرنگ سے تینوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق تینوں ڈاکو سی سی ڈی سے مقابلے میں مارے گئے ہیں اور ان کی شناخت نعیم ، اشرف اور کبیر نام سے ہوئی۔گروہ کا سرغنہ نعیم عرف اندھیری تھا جس نے جیل سے نکل کرگروہ تشکیل دیا تھا۔
More News